تعلیم،صحت،صفائی اہداف کیلئے ایمرجنسی نافذ،ضلعی انتظامیہ متحرک

تعلیم،صحت،صفائی اہداف کیلئے ایمرجنسی نافذ،ضلعی انتظامیہ متحرک

ترقیاتی سکیموں کی یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب، اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ترجیح، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، گل داؤدی نمائش کیلئے جائزہ اجلاس

ملتا ن (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے تعیناتی کے بعد جلال پورپیروالہ کا پہلا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نواز شریف سکول آف ایمننس، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، پارک، اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت مختلف سرکاری اداروں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جلال پورپیروالہ ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور عوامی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں میں تدریسی ماحول، ہسپتال میں طبی سہولیات، اراضی ریکارڈ سنٹر میں سروس ڈیلیوری اور پارک میں صفائی و سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے شہری کی جانب سے سیوریج کے مسئلے کی نشاندہی پر شجاعت پور روڈ کا موقع پر جا کر معائنہ کیا اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو سیوریج مسئلے کے مستقل حل کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مین چوک پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے پیرا فورس کی کارکردگی کو سراہا اور بازار کا دورہ کرتے ہوئے سبزی و فروٹ شاپس پر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخنامے آویزاں کرنے اور مقررہ نرخوں پر اشیائفروخت کرنے کی ہدایت کی۔ نعمان صدیق کی زیر صدارت سالانہ گل داؤدی نمائش بارے جائزہ اجلاس۔ایڈیشنل کمشنر وایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش اور سی پی او ملتان بھی موجود تھے ۔ میونسپل کارپوریشن ، واسا، پولیس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، میاں نواز شریف یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے سربراہان اور نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق نے کہا کہ تمام ادارے نمائش میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں