گھرآئی مہمان خاتون سے دواوباشوں کی اجتماعی زیادتی،1ملزم گرفتار

گھرآئی مہمان خاتون سے دواوباشوں  کی اجتماعی زیادتی،1ملزم گرفتار

وہاڑی،گگومنڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)گھرآئی مہمان خاتون سے دواوباش افرادکی اجتماعی زیادتی،ایک ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں285ای بی کے فرزندعلی جوئیہ کے گھرپھولنگر ضلع قصورسے خاتون مہمان آئی ہوئی تھی۔۔۔

فرزندعلی گزشتہ روزکام کے سلسلہ میں لاہورچلاگیاتواس کی غیرموجودگی میں دیہہ ہذاکے رہائشی ممتازعرف تاجی بھٹی نے اپنے نامعلوم ساتھی سے سمیت زبردستی گھرمیں داخل ہوکر مہمان خاتون کواجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا،خاتون کے شورمچانے پرجب محلہ کے لوگ وہاں آئے تودونوں ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ممتازعرف تاجی بھٹی کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں