ممبر پنجاب بار کونسل بننے پر زاہد خان کھچی کو مبارکباد
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے زاہد خان کھچی کو ممبر پنجاب بار کونسل بننے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔
زاہد خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کے حقوق کیلئے حکومتی عہدیداروں تک آواز اٹھائیں گے ، سرکاری ملازین کسی بھی محکمے کے بنیادی ستون ہوتے ہیں ،ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے وکلاء متعلقہ فورم پر ضرور نشاندہی کریں گے تاکہ ملازمین کے لیوان کیشمنٹ،سترہ اے رول کی بحالی،پنشن کا ظالمانہ کٹ واپس ہو۔ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پنجاب بار کونسل میں انکی نمائندگی وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے مفید اور کارآمد ثابت ہو گی۔