بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ سیاسی انتقام، رحمت اللہ وٹو

بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ  سیاسی انتقام، رحمت اللہ وٹو

وہاڑی (خبرنگار ) جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں رحمت اللہ وٹو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آنے والے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر اس نوعیت کی بنیادوں پر فیصلے کیے جانے ہیں تو پھر قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہو اور آغاز صدر آصف علی زرداری سے ہونا چاہیے تھا کسی کو بھی استثناء دیا جانا انصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف تھا۔ یہ باتیں انہوں نے جے آئی یوتھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا محمد قادری کی رہائش گاہ پر ناشتہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں