ملتان میں دو روزہ فیمی ٹیک شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد
ملتان (لیڈی رپورٹر)وومن چیمبر آف کامرس ملتان کی سابق صدر اور فیمی ٹیک کی سی ای او سیرت فاطمہ کی جانب سے واپڈا ٹاؤن فیز 2 کمیونٹی سینٹر میں دو روزہ فیمی ٹیک شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح مسز سلیم عالمگیر نے کیا۔ اس موقع پر سیرت فاطمہ، مسز ثناء سلمان الطاف اور حنا چغتائی بھی موجود تھیں۔ افتتاح کے بعد مہمانوں نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیرت فاطمہ نے کہا کہ فیمی ٹیک شاپنگ فیسٹیول کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور گھریلو صنعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔