تھانہ کینٹ کے علاقے سے گھریلو ملازمہ اغوا
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اطلاع کے مطابق شفیق نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کینٹ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی، لیکن وہ مقررہ وقت پر واپس نہ آئی۔ جب اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا ہے ۔