پی سی بی انٹر کلب:قریشی اور لاسال کلب کی فتح

پی سی بی انٹر کلب:قریشی اور  لاسال کلب کی فتح

ملتان (خصوصی رپورٹر)پی سی بی انٹر کلب کے میچ میں قریشی کلب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کینٹ جمخانہ کو 112 رنز سے شکست دی۔

 قریشی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 234 رنز بنائے ۔ کینٹ جمخانہ 122 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں لاسال کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 240 رنز بنائے ۔ جواب میں گلگشت گرین اینڈ وائٹ تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد 207 رنز بنا سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں