حامد کمرشل سنٹر نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران حامد کمرشل سنٹر موبائل پلازہ ممتاز آباد وہاڑی روڈ نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے چیمبر قیادت پر مارکیٹوں کے منتخب نمائندگان کے اعتماد کا اظہار اور اپنی خدمات کے حوالے سے خراج تحسین وصول کیا۔الحاق اور مبارکباد دینے کی تقریب میں خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ ملتان شہر کی بیشتر اہم مارکیٹیں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے ساتھ ہیں اور تاجر برادری کے انتخابات شہر کے لئے باعث عزت ہیں۔ نومنتخب صدر حامد کمرشل سنٹر حافظ عابد نے کہا کہ سنٹر ہمیشہ چیمبر کا حصہ رہا ہے اور آئندہ بھی فرنٹ لائن پر رہے گا۔