چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ مہم تیز کرنیکی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو ‘‘اپنی چھت اپنا گھر’’ پروگرام کے تحت عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ ہدایات اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جاری کی گئی ہیں کہ پروگرام کے بارے میں شہریوں میں مکمل بیداری پیدا ہو۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری خطوط میں درج رہنمائی کے مطابق آگاہی سرگرمیوں کا فوری آغاز کریں اور پروگرام کی معلومات زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچائیں۔حکومت کا مقصد شہریوں کو آسان، محفوظ اور باعزت رہائشی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان ‘‘اپنی چھت اپنا گھر’’ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔