ماچھیوال میں سیوریج سسٹم عرصہ سے بند ، گٹر ابلنے لگے
ماچھیوال (نامہ نگار) ماچھیوال میں سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے بند ، گٹر ابلنے لگے تعفن ہی تعفن گندگی کے ڈھیر، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق ماچھیوال کا سیوریج سسٹم ناکارہ عرصہ دراز سے بندا پڑا گٹروں کے ابلنے سے تعفن پھیل گیا۔۔۔
نمازیوں ،دکاندار وںاور بچے بچیوں کو سکول چھوڑنے اور لینے آنے والے والدین کو پریشانی کا سامناہے ۔ بنگلہ روڈ اور ٹاؤنز ہجویری ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، رحمان ٹاؤن ڈاھا ٹاؤن فضل کالونی کے بیشتر گلی محلے ،بازار اور چوکوں، میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی جمع ہے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات اور موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔عملہ صفائی کہیں نظر نہیں آتا۔ شہریوں احمد، ذیشان، وحید، ولید، اختر، طارق و دیگر نے کہا ہے کہ ماچھیوال بھر میں سیوریج اور صفائی نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔