سرکاری نیلامیاں شفاف ہوئیں الزمات بے بنیاد،قیصر عباس

سرکاری نیلامیاں شفاف ہوئیں  الزمات بے بنیاد،قیصر عباس

لودھراں (سٹی رپورٹر) کالونی کلرک قیصر عباس وینس نے کہا ہے کہ میرے خلاف بعض عناصر اور مبینہ بلیک میلرز گروپ کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا مقصد شفاف مالی نظم و نسق اور قانونی کارروائیوں کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔

 لودھراں میں سرکاری نیلامیوں سے ساڑھے انیس کروڑ کی وصولی کر کے سرکاری خزانے جمع کرائی گئی،شفافیت، میرٹ، احتساب اور قانون کی مکمل پاسداری کو مقدم رکھا گیا،یہ تمام اقدامات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لودھراں سید وسیم حسن کی براہِ راست نگرانی اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کی قیادت میں سرانجام دئیے گئے، سرکاری دکانوں اور حکومتی املاک کی نیلامیاں باقاعدہ اشتہارات، مقررہ تاریخوں، کھلی بولی اور سرکاری قواعد و ضوابط کے تحت کی گئیں جبکہ مجاز اتھارٹیز سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں