غیر قانونی ذخیرہ شدہ 160 کلو مضر صحت گوشت تلف
وہاڑی (خبرنگار ) غیر معیاری گوشت کے خلاف جاری مہم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک وہاڑی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
غیر قانونی ذخیرہ شدہ تقریباً 160 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔ برآمد شدہ گوشت انسانی استعمال کے لیے نقصان دہ تھا اور یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 اور پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2016کی صریح خلاف ورزی تھی۔ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔