بوریوالا بار میں جدید سہولتوں سے آراستہ ای لائبریری کا افتتاح

بوریوالا بار میں جدید سہولتوں سے آراستہ ای لائبریری کا افتتاح

وکلاء کو قوانین، فیصلوں ،تحقیقی مواد تک آن لائن رسائی ممکن ہوگی، شفیق الزمان

بورے والا (سٹی رپورٹر) بار ایسوسی ایشن بورے والا میں جدید سہولیات سے آراستہ ای لائبریری کے قیام کے موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بورے والا چوہدری شفیق الزمان گھمن ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای لائبریری وکلاء کی ایک دیرینہ ضرورت تھی، جسے اب عملی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بار عہدیداران نے وکلاء سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ای لائبریری کے قیام سے وکلاء کو ملکی قوانین، عدالتی فیصلوں، تازہ قانونی ترامیم اور تحقیقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہو گی، جس سے نہ صرف قانونی تحقیق کا معیار بہتر ہوگا بلکہ عدالتی امور میں بھی نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

یہ ای لائبریری لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بار ایسوسی ایشن بورے والا کو بطور تحفہ فراہم کی گئی ہے ، جس پر وکلاء برادری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے نوجوان وکلاء بالخصوص مستفید ہوں گے اور انہیں گھر بیٹھے جدید قانونی معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔قریب میں لائبریری سیکرٹری لبنیٰ منظور گجر ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری خاور حسین سندھو ایڈووکیٹ، عالم شیر ملکا ایڈووکیٹ، بیرسٹر مدثر جبار ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں