اداروں میں سیفٹی کلچر کا نفاذ انسانی صحت کیلئے اہم، افشاں سعید
ملتان (خصوصی رپورٹر)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنسلٹنٹ برائے ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ افشاں سعید نے کہا ہے کہ ایک معمولی سی لاپرواہی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نظام کو بڑے نقصانات سے دوچار کر سکتی ہے۔
اداروں میں سیفٹی کلچر کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر ذمہ داری اور احتیاط کا شعور پیدا کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو آپریشن سرکل ساہیوال کے دورے کے موقع پر لائن سٹاف کے لئے منعقدہ تربیتی سیشن اور سیفٹی سیمینار میں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ کام کے لیے سیفٹی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر ہے ۔