قتل کیس کے 2ملزم بری
ملتان ( کورٹ رپورٹر) جسٹس چودھری شہرام سرور اور سردار اکبر علی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قتل کیس کے۔۔۔
دو ملزموں کو بری کردیا اور چار کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ۔ جسٹس سردار اکبر علی نے عبدالرشید خان غزلانی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 16 فروری تک توسیع کر دی ۔ جسٹس ذوالفقار حسین چودھری نے خاتون کے حق میں ہونے والی 36 لاکھ 46 ہزار 400 روپے مالیت کی ڈگری پر عملدرآمد کیلئے بیلف مقرر کردیا۔