سکولوں میں سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن بجٹ سے مشروط

سکولوں میں سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن بجٹ سے مشروط

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سکولوں میں سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن فی الحال ممکن نہیں، کیونکہ اس کا حتمی فیصلہ بجٹ کی دستیابی سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔

 موجودہ مالی صورتحال کے باعث نئے داخلوں کے دوسرے مرحلے کا فوری آغاز نہیں کیا جا سکتا۔حکام کے مطابق پاس آؤٹ اور نئی داخلہ پالیسی پر کام جاری ہے ، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے ۔ نئی پالیسی میں ٹرمینل کلاسز (آخری جماعتوں)، نئے داخلوں اور طلبہ کے تعلیمی تسلسل سے متعلق اہم فیصلے شامل ہوں گے ، تاکہ آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے واضح اور یکساں لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے ۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمینل کلاسز کی مارچ کی ادائیگی گزشتہ سال کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی، جس سے اساتذہ اور سکول انتظامیہ میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آنے کی امید ہے ۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی، جبکہ نئی داخلہ پالیسی کے نفاذ سے محکمہ سکولز میں تعلیمی امور کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے گا۔ محکمہ تعلیم نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پالیسی کے باضابطہ اعلان تک موجودہ قواعد و ضوابط کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں