ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی ، چار نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی ، چار  نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر )الپہ پولیس کو سید عون عباس نے بتایا کہ ملزم حسن گردیزی نے کال کرکے مجھے قتل کی دھمکیاں اور۔۔۔

 گالیاں دیں جس کی ریکارڈنگ بطور ثبوت موجودہے جبکہ اسی تھانہ کو محمد عامر نے بتایا کہ گھر کے باہر لکڑیاں موجود تھیں جس کو آگ لگ گئی، دو سے تین روز قبل ملزمان صابر ، اعجاز اور یاسر نے نامعلوم کے ہمراہ گھر آئے ، مجھے اور بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں