نگہبان کارڈ پر کٹوتیاں، دو دکاندار گرفتار ،مقدمات درج

نگہبان کارڈ پر کٹوتیاں، دو دکاندار گرفتار ،مقدمات درج

دکاندار نوید اور اسامہ نے ناجائز طور پر کٹوتی کی ، پولیس نے دھر لیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے ٹھٹھہ صادق آباد میں رمضان نگہبان کارڈ کی رقم کی ادائیگی پر ناجائز کٹوتیاں کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شکیل کریانہ سٹور پر موجود دکاندار حافظ محمد نوید نے چک نمبر 126 دس آر کے رہائشی محمد صغیر کی 10 ہزار روپے رقم سے 200 روپے ناجائز طور پر کاٹ لیے جبکہ دیگر شہریوں سے بھی کٹوتیاں کی گئیں۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح اڈا مولے والا دنیاپور روڈ پر موبائل شاپ کے دکاندار اسامہ علی نے دو شہریوں کی رقوم سے 300، 300 روپے ناجائز کٹوتی کی جس پر پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او اسماعیل الرحمٰن کھاڑک نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ ہولڈرز سے ناجائز کٹوتیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں