کوٹ ادو میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

کوٹ ادو میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

پرائس مجسٹریٹس کے گوداموں پر چھاپے ، ذخیرہ شدہ اشیاء مارکیٹ میں جاری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے ۔ ایس ڈی ای او پیرا محمد اقبال لانگ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ مختلف گوداموں اور مارکیٹس میں اچانک چھاپے مار کر سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ذخیرہ شدہ اشیاء برآمد کرکے مارکیٹ میں فراہم کی گئیں جبکہ متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچانے کے لیے ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں