سبزی اور گوشت کی مہنگے داموں فروخت مہنگا برقرار

سبزی اور گوشت کی مہنگے داموں فروخت مہنگا برقرار

مہنگائی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے :شہری

ماچھیوال (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کی مشترکہ کارروائی کے باوجود ماچھیوال اور گردونواح میں اشیاء خوردونوش، سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ اور دہی کے ریٹ کم نہ ہو سکے ۔ شہریوں کے مطابق سیب 450 روپے کلو، سٹابری 800 روپے ، کیلا 250 روپے درجن، کینو 200 روپے ، امردد 200 روپے ، کھجور 650 روپے ، جام شیریں 600روپے فی بوتل، بیسن 250 روپے ، بڑا گوشت 1200 روپے ، چھوٹا گوشت 2200 روپے ، دودھ 180 روپے لیٹر اور دہی 220 روپے کلو میں فروخت جاری ہے ۔ واضح رہے کہ سبزی فروش، فروٹ فروش اور کریانہ سٹور مالکان نے جرمانے کے بعد بھی نرخ بڑھا کر شہریوں سے اضافی رقم وصول کی۔ شہری ولید، ابراہیم، رحمت علی، عدنان، عبدالغنی اور غفار نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزی اور اوور ریٹ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ماہ رمضان میں عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں