پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی،غلام یاسین
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام یاسین خان گوگانی نے کہا ہے کہ۔۔۔
پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں تحصیل کوٹ ادو کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔وہ سٹی صدر پیپلز پارٹی ملک محمد نواز آرائیں کی رہائش گاہ پر گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں جو پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی اے اشرف خان رند کی شمولیت خوش آئند ہے اور اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔غلام یاسین خان گوگانی نے کہا کہ ماہ رمضان کے بعد علاقے کی مزید اہم شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ناراض کارکنوں کو گھر گھر جا کر منایا جائے گا اور پارٹی کو متحد و فعال بنایا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکن اختر شاہین کو ان کی دکان پر جا کر منایا جبکہ سٹی صدر ملک محمد نواز آرائیں کے بھائی ملک ربنواز آرائیں کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔