ادارہ رحیمیہ کے زیرِاہتمام استقبالِ رمضان فکری سیمینار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ٹرسٹ (لاہور) کوٹ ادو کیمپس کے زیرِاہتمام استقبالِ رمضان کے سلسلہ میں ’’سماجی نظم و ضبط اور نظامِ عبادت‘‘ کے موضوع پر فکری و علمی سیمینار کا انعقاد
۔سیمینار میں تاجر، طلبہ اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ڈاکٹر محمود احمدنے خطاب میں دین اور مذہب کے بنیادی فرق کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ جب قومیں اپنے انبیاء کی تعلیمات سے ہٹ جائیں تووہ گمراہی اور انتشار کا شکار ہوجاتی ہیں،دین صرف چند رسومات کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل دستورِ حیات اورضابطئہ حیات ہے ، جو فرد اور معاشرے دونوں کومنظم کرتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ دین کا معاشرے سے گہراتعلق ہے ،عبادات کا اصل کردار انسان کی اخلاقی،سماجی اور فکری تربیت ہے ۔