رمضان میں میپکو کا بجلی فراہمی کنٹرول روم فعال

رمضان میں میپکو کا بجلی  فراہمی کنٹرول روم فعال

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میپکو ریجن میں قائم خصوصی کنٹرول روم فعال ہیں۔

افسروں اور عملہ فیلڈ میں متحرک ہو کر سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں۔منیجر ڈسٹری بیوشن محمد رفیق کنول اور اسسٹنٹ منیجر پی ڈی سی فہد خان نے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی کی فراہمی کے تسلسل کی مانیٹرنگ کی اور سسٹم آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشر رضوی کی ہدایت پر سرکل میں قائم کنٹرول روم میں ایس ڈی اوز نے سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہمی کی نگرانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں