لودھراں:گورنمنٹ کالج میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے پرسیمینار
لودھراں (سٹی رپورٹر ) گورنمنٹ ڈگری کالج میں انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
، جس میں سول ڈیفنس اہلکار، رضا کار، کالج کے اساتذہ، طالبات اور سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ مہمان خصوصی لیاقت علی گیلانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں تھے ۔ سول ڈیفنس اہلکاروں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ تربیت حاصل کر کے معاشرے کا مفید رکن بنیں اور ہنگامی حالات میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔ شرکاء نے سول ڈیفنس میں شمولیت اختیار کرنے کی اپیل کی اور ادارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔