اسلام آباد، 2 اشتہاریوں سمیت 16 جرائم پیشہ افراد گرفتار
شالیمار، گو لڑ ہ، سمبل ، کھنہ، کر پا، لو ہی بھیر میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث دو اشتہاریوں سمیت16 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں تھا نہ ویمن، شالیمار، گو لڑ ہ، سمبل، انڈسٹر یل ایر یا، کھنہ، کر پا، لو ہی بھیر، نیلور اور تھانہ بنی گا لہ پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,350 گر ام چرس، 670گر ام ہیر وئن، 1,011گر ام آئس، 60بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے چار عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔