شادی شدہ خاتون، 3لڑکیاں اغو ا
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے واقعات کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
کینٹ پولیس کو توقیر ناصر نے بتایا کہ اس کی بیوی گھر میں موجود تھی اور کمرے کی کنڈی لگا کر باہر گئی، تاہم بعد ازاں لاپتا ہو گئی۔ خدشہ ہے کہ نامعلوم ملزم اسے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔اسی طرح مظفرآباد پولیس کو طاہرہ پروین نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزم اس کی بیٹی رمشا کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔