کہروڑ پکا:3سالہ بچہ ٹربائن کے گڑھے میں گر کر جاں بحق

کہروڑ پکا:3سالہ بچہ ٹربائن کے گڑھے میں گر کر جاں بحق

گڑھا سینکڑوں فٹ گہرا تھا، آکسیجن کی فراہمی کے باوجود بچہ جانبر نہ ہوسکا

کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے قاضی والا کا رہائشی تین سالہ شہباز عید سے ایک روز قبل کھیلتے ہوئے ٹربائن کے لیے کھودے گئے گہرے گڑھے میں گر گیا۔ گڑھا سینکڑوں فٹ گہرا تھا، جس کی وجہ سے فوری امدادی کارروائی میں دشواری پیش آئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچے کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔ گڑھے کا سوراخ تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن چھ گھنٹے جاری رہا اور اس دوران بچے کو آکسیجن بھی فراہم کی جاتی رہی، تاہم بدقسمتی سے بچہ زندہ نہ رہ سکا اور مردہ حالت میں ریسکیو کیا گیا۔اہل علاقہ اور والدین شدید صدمے میں ہیں۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک گڑھوں کی فوری نشاندہی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات روکے جا سکیں۔ ریسکیو ٹیم نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں