میٹر کافکسڈ کرایہ وصول کرنا عوام پر ظلم:نوابزادہ افتخار

 میٹر کافکسڈ کرایہ وصول کرنا  عوام پر ظلم:نوابزادہ افتخار

مونڈکا (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ایم این اے حلقہ 176 نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس کی صورت میں۔۔۔

 بجلی کے میٹر کی پوری قیمت وصول کرنے کے باوجود چھ سو روپے فی میٹر فکسڈ کرایہ وصول کرنا عوام پر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی وصولی کے بعد یہ رقم کس مد میں استعمال ہو رہی ہے حکومت اس کی وضاحت کرے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اسمبلی میں اس معاملے پر بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں