ہیلتھ کیئر سنٹرز میں طبی سہویات کی فراہمی کا حکم

ہیلتھ کیئر سنٹرز میں طبی سہویات کی فراہمی کا حکم

ادویات کی فراہمی، میڈیسن کاؤنٹرز کی خدمات مربوط ، سنٹر زمیں صفائی کی ہدایت

ملتان(وقائع نگار خصوصی ، لیڈی رپورٹر)کمشنر عامر کریم خاں نے قادر پور راں میں قائم ہیلتھ کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جس پر مریضوں نے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر نے ریڈیالوجی روم، لیبارٹری، ڈینٹل کلینک اور میڈیسن کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور ادویات کے ریکارڈ کو بہتر بنانے اور ان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واش رومز کی صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عوامی سہولت کیلئے واضح سائن ایج آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کلینک میں ایک روز میں 231مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ روزانہ اوسطاً 250 مریضوں کا رش ہوتا ہے ۔ سنٹر میں 5ڈاکٹرز اور 3 کنسلٹنٹس خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ روزانہ 2 سے 5 زچگی کیسز بھی نمٹائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں