میلسی پریس کلب وفد کی صوبائی وزیر نعیم بھابھہ سے ملاقات
صوبائی وزیر کی متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کر کے فنڈز کے اجرا کی ہدایت
میلسی (نامہ نگار ) میلسی پریس کلب کے صدر سجاد احمد سعیدی، چیئرمین احتساب کمیٹی محمد اسلم خان یوسفزئی اور سرپرست واجد شاہ نے لاہور میں صوبائی وزیر نعیم اختر خان بھابھہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پریس کلب کے فنڈز اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کر کے فنڈز کے اجرا اور دیگر معاملات جلد حل کرنے کی ہدایت دی۔ ملاقات میں ماضی میں ملنے والے فنڈز کے درست استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے صحافیوں کے مسائل کے حل اور پریس کلب کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔