ملتان کی اقلیتی برادری کیلئے نگہبان پیکج کارڈز فراہم
268 خاندان مستفید،مستحق افراد کو 10ہزار روپے مالی امداد فراہم کی جائیگی‘ڈی سی
ملتان(وقائع نگار خصوصی)اقلیتی برادری کے لئے خصوصی پیکیج کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت ضلع ملتان کے 286مستحق اقلیتی افراد کے لئے نگہبان پیکیج کارڈز موصول ہوئے ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ایک تقریب کے دوران اقلیتی برادری میں یہ کارڈز تقسیم کئے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محسن نثار اور ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس سی محمد وقاص شبیر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتی کارڈ کے ذریعے ہر مستحق فرد کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ حکومت پنجاب کی سماجی تحفظ پالیسی کے تحت شفاف طریقہ کار کے ذریعے مستحق افراد کو مالی امداد کی ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔