پٹرولیم قیمتوں میں جلد کمی کی جائے گی ، عابد شیر علی

پٹرولیم قیمتوں میں جلد کمی کی جائے گی ، عابد شیر علی

وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے امریکا ایران میں قیام امن ممکن بنایا

ملتان (کرائم رپورٹر) سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان قیامِ امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر اظہارِ تعزیت اور ان کی عیادت کے موقع پر کہی، جہاں انجمن تاجران دولت گیٹ کے صدر تنویر لنگاہ مرحوم کے انتقال پر بھی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں