جہانیاں :ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 3وارداتیں
ولید ‘مجیب اللہ ، آصف لٹ گئے‘ مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا
جہانیاں (نمائندہ دنیا) سرکل پولیس جہانیاں کی حدود میں گزشتہ رات ڈکیتی کی 3 وارداتیں ایک ساتھ پیش آئیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پہلی واردات میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے چک نمبر 136دس آر موگہ کے قریب محمد ولید سے گن پوائنٹ پر 8ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات میں انہی ملزمان نے رحیما چوک کے قریب مجیب اللہ کو نشانہ بنایا اور اس سے 7ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تیسری واردات میں ڈاکوؤں نے چک نمبر 138دس آر جدید کے قریب محمد آصف سے 17 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تینوں وارداتوں کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔