ای پی ایف کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب
وہاڑی (خبرنگار) ادارہ تحفظ ماحول حکومتِ پنجاب کے زیر اہتمام ماحولیاتی تحفظ فورس (ای پی ایف) کے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ادریس نے شرکت کی۔ تقریب میں ای پی ایف کی کارکردگی پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی جس میں سموگ سمیت ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں کردار کو اجاگر کیا گی۔