ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنیوالا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ملتان (کرائم رپورٹر )ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکاکر بھتہ کی صورت میں رقم وصول کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ممتاز آباد پولیس کو سخی سرور نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص ویگن سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکاکر بھتہ کی صورت میں رقم وصول کررہا ہے جس کو بمشکل قابو کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔