بی زیڈ یو سینڈیکیٹ انتخابات کوئی گروپ برتر ی نہ لے سکا

 بی زیڈ یو سینڈیکیٹ انتخابات کوئی گروپ برتر ی نہ لے سکا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوئے جن کی نگرانی رجسٹرار نے کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بزوٹا گروپ اور یو ٹی ایف گروپ نے دو، دو نشستیں حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔پروفیسرز کی نشست پر ڈاکٹر سفینہ ناز نے 56 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی مدِمقابل ریحانہ نے 51 ووٹ حاصل کئے۔ ایک ووٹ ڈبل اسٹیمپڈ اور ایک بغیر اسٹیمپ کے ہونے پر مسترد کر دیا گیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر ثمرہ مسعود 54 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ خاور نوازش نے 50 ووٹ حاصل کئے ۔اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست پر ڈاکٹر امداد اللہ نے 99 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی جبکہ عامر 90 ووٹ لے سکے۔ لیکچرر کی نشست پر ساجد طفیل 44 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ رؤف نے 42 اور وقاص نے 7 ووٹ حاصل کئے ۔اس طرح کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر سفینہ ناز، ڈاکٹر ثمرہ مسعود، ڈاکٹر امداد اللہ اور ساجد طفیل شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کے مسائل کے حل اور ادارے کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں