سکندرآباد :مہنگائی‘ لوڈشیڈ نگ کاروبار بند، شہری پریشان

 سکندرآباد :مہنگائی‘ لوڈشیڈ نگ  کاروبار بند، شہری پریشان

سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد، سکندرآباد اور گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

بجلی کی بندش اور مہنگی ایندھن کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اور مارکیٹوں میں کاروباری پہیہ جام ہوتا جا رہا ہے ۔شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ روزمرہ معمولات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات میٹرک کے طلبہ کو درپیش ہیں جو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث رات کے اوقات میں تیاری نہیں کر پا رہے اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف طویل لوڈ شیڈنگ نے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے ۔تاجر برادری نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بجلی دستیاب نہیں اور کاروبار بند رہیں گے تو بھاری ٹیکسوں اور بلوں کی ادائیگی ناممکن ہو جاتی ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں