ایم این اے نوابزادہ افتخار کا سکول کا دورہ ‘ پرپز حال کا معائنہ
سکول کی باؤنڈری وال کے اندر کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کا اعلان
مونڈکا (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے ایم این اے حلقہ 176نوابزادہ افتخار احمد خان نے سکول کا دورہ کیا اور اپنی خصوصی فنڈنگ سے مکمل ہونیوالے پرپز ہال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میٹرک کے طلبہ کو پرامن ماحول میں امتحان دیتے دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہال مستقبل میں کانفرنسز، مشاعروں اور تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔سکول کے ساؤنڈ سسٹم کا بھی جائزہ لیا اور باؤنڈری وال کے اندر کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے فنڈنگ کا وعدہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی قیادت ملک میں سفارتی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور پاکستان عالمی سطح پر مضبوط کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں بہتری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔