پالتوکتے کے کاٹنے سے کمسن بچی شدید زخمی
کوٹ ادو (نامہ نگار )پالتوکتے کے کاٹنے سے کمسن بچی شدید زخمی ۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو 511 ٹی ڈی اے کے۔۔
رہائشی ریاض حسین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی 9سالہ سونم بی بی گھر سے پیدل باہر گئی ،جب علی شیر چک نمبر 515 ٹی ڈی کے قریب مغرب وقت پہنچی تو علی شیر کا پالتو کتا آگیا اور میری بیٹی کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر کاٹ لیا جس سے خون جاری ہو گیا اوروہ زمین پر گر گئی۔ شورسن کرر لوگ آگئے ،علی شیر دیکھتا رہا کتے کو نہیں ہٹایا ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے ریاض حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔