خانیوال میں معرکہ حق کی تقریبات کیلئے انتظامات کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع خانیوال میں معرکہ حق کی ایک سالہ تقریبات کیلئے انتظامات کا جائزہ ۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب 10 مئی کو ضلع کونسل ہال میں ہوگی۔۔۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں تقریبات کے جامع پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو تقریبات کے حوالے سے واضح ٹاسکس تفویض کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سول سوسائٹی، شہریوں اور طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ تقریبات کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تقریبات میں پاک فوج کی قربانیوں، لازوال فتح اور بھارت کی عبرتناک شکست کو اجاگر کیا جائے گا۔