سرکاری دفاتر میں گورننس کی کڑی مانیٹرنگ‘ اقدامات کا آغاز

سرکاری دفاتر میں گورننس کی کڑی مانیٹرنگ‘ اقدامات کا آغاز

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور آفس کا دورہ

ملتان،بہاولپور(لیڈی رپورٹر،نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی سرکاری دفاتر میں گڈ گورننس کی مانیٹرنگ کیلئے سرگرمِ عمل ،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور آفس کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے افسر و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور کے متعدد افسر و ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو غیرحاضر افسر و ملازمین کیخلاف حسبِ ضابطہ کارروائی کی ہدایت کی۔ بعدازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام پر پیشرفت بارے جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ریونیو وکالونی احسان الحق اور کالونیزایشن آفیسر سید محمد عثمان نے اپنا کھیت اپنا روز گار پروگرام بارے بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں