مختلف واقعات:پولیس اہلکارکی بیوی بچی سمیت ،نئی نویلی دلہن اغوا

مختلف واقعات:پولیس اہلکارکی  بیوی بچی سمیت ،نئی نویلی دلہن اغوا

گگومنڈی(نامہ نگار)مختلف واقعات میں پولیس اہلکارکی بیوی اورنئی نویلی دلہن کواغواء کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق خواتین کے۔۔

 اغوا کی دومختلف وارداتوں میں شبیرمئے ساکن127۔ای بی اوراﷲ دتہ کھوکھرنے پنجاب پولیس کے اہلکارارسلان ساکن 237ای بی کی بیوی فضیلت بی بی کواس کی4سالہ بیٹی زینب سمیت اغوائکرلیاجبکہ نواحی گاؤں217ای بی کے رہائشی مختاراحمدکی بیٹی صائمہ مختارجس کی1ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اپنے والدین کوملنے آئی ہوئی تھی جہاں سے اسے زاہدسکنہ دیہہ زبردستی اغواء کرکے لے گیا۔دونوں واقعات کی اطلاع پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے مقدمات درج کرکے مغوی خواتین کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں