وہاڑی ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے مشقیں،آپریشنزکا عملی مظاہرہ

وہاڑی ، سیلاب سے نمٹنے کیلئے  مشقیں،آپریشنزکا عملی مظاہرہ

وہاڑی (خبر نگار نمائندہ خصوصی)ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی جانب سے ہنگامی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔۔

 سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122وہاڑی کے زیر اہتمام ہیڈ اسلام کے مقام پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے مشقوں کا معائنہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ انہار کی جانب سے بندوں، حفاظتی پشتوں، پانی کے بہاؤ اور حساس مقامات پر ممکنہ خطرات اور ہنگامی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں