کمشنر ملتان کا کہروڑپکا کادورہ، ستھرا پنجاب آپریشن کا جائزہ
صفائی انتظامات پر شہریوں سے فیڈبیک لیا، کارکردگی پر اظہار اطمینان
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )کمشنر ملتان کا کہروڑپکا دورہ، ستھرا پنجاب ڈیپ کلیننگ آپریشن کا جائزہ صفائی انتظامات پر شہریوں سے فیڈبیک لیا، شہریوں کا ستھرا پنجاب ٹیموں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، کمشنر کی صفائی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم نے تحصیل کہروڑپکا میں جاری ڈیپ کلیننگ آپریشن کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں، گلی محلوں اور یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری، ایم ڈی ستھرا پنجاب لیاقت علی گیلانی اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کمشنر ملتان نے رانا واہن کا خصوصی وزٹ کیا اور شہریوں سے صفائی کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک لیا۔ شہریوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں روزانہ گھروں اور دکانوں کے باہر سے کچرا اٹھا رہی ہیں جس سے صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ۔ کمشنر عامر کریم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی علاقے میں گندگی نظر نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے فرید آباد میں اوپن پلاٹس اور سکریپنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔