مہنگائی اور معاشی بوجھ پر سیاسی حلقوں میں تشویش برقرار
گگو منڈی (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام پر معاشی بوجھ میں اضافے کے خلاف سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔۔۔
مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے کئے گئے معاشی وعدوں کے باعث بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی راہ ہموار کر دی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بالآخر عام شہری کو برداشت کرنا پڑتا ہے ، کبھی پٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کر دی جاتی ہے اور کبھی روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔