ریپ کا جھوٹامقدمہ درج کرانے پر ملزم گرفتار

ریپ کا جھوٹامقدمہ  درج کرانے پر ملزم گرفتار

چھب کلاں،میاں چنوں (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پولیس کی ریپ کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر کارروائی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

تھانہ چھب کلاں پولیس نے محمد یوسف کے خلاف اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021کی دفعات 22اے اور 22بی کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم محمد یوسف سکنہ 105/15L نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا تھا،دوران تفتیش حقائق سامنے آنے پر کارروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں