منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، دو کلو سے زائد چرس برآمد
گگو منڈی (نامہ نگار) تھانہ گگو منڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2کلو سے زائد چرس برآمد کرکے۔۔
2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ منشیات فروش عمران حیدر شاہ سکنہ 185ای بی دربار پینگانوالا کے قریب کھڑا منشیات فروخت کر رہا ہے ، پولیس نے چھاپہ مارکرعمران حیدر شاہ کو گرفتار کرکے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی۔ زین ٹاؤن کے قریب کالو کالونی کے رہائشی رانا شوکت کو گرفتار کرکے 700 گرام چرس برآمد کی گئی۔