غیرقانونی چربی یونٹ سیل، مالک کیخلاف مقدمہ درج
ملتان، خانیوال(لیڈی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آلائشوں سے چربی تیار کرنے والے غیر قانونی یونٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے۔۔۔
خانیوال میں ایک فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں غیر معیاری چربی ضبط کر لی۔ترجمان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر چک نمبر 133 میں قائم یونٹ کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 2 من سے زائد غیر معیاری چربی اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ یونٹ کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ یونٹ مالکان کے پاس محکمہ ماحولیات کا این او سی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس موجود نہیں تھا۔ مزید یہ کہ جانوروں کی چربی میں لازمی فیٹ سالیوبل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ خوراک کی تیاری، ذخیرہ اور ترسیل میں مقررہ قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔