ٹریفک حادثے میں 2افراد کی موت، نامعلوم ڈرائیور ز پر مقدمہ

 ٹریفک حادثے میں 2افراد کی  موت، نامعلوم ڈرائیور ز پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے پر نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

مخدوم رشید میں نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سجاد اور غلام عباس کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں سجاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ غلام عباس زخمی ہوگی ۔دوسرے واقعے میں راجہ رام پولیس کو حفیظ بی بی نے درخواست دی کہ ایک نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث اس کے بیٹے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں