میاں بیوی کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج

 میاں بیوی کیخلاف امانت  میں خیانت کا مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر )نیوملتان پولیس نے میاں بیوی کیخلاف امانت میں خیانت کامقدمہ درج کرلیا ۔

 پولیس کو نصرت بی بی نے بتایا کہ افشاں بی بی اور اسکے شوہر عدنان نے بطور امانت 15تولہ زیورات وصول کئے اور میں اہلخانہ کے ہمراہ فورٹ منرو چلے گئے واپس آئے تو اپنے زیورات کا تقاضہ کیا تو ملزم ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور امانت میں خیانت کرتے ہوئے انکاری ہوگئے ۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں